مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد پیرس میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ۔ مظاہرین نے قوم پرست امیدوار مارین لی پین کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔
فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد پیرس میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1872017
آپ کا تبصرہ